Sunday, July 9, 2023

مہربان فاؤنڈیشن اسلام آباد (رجسٹرڈ)

 

ہمارے متعلق

مہربان فاؤنڈیشن اسلام آباد (رجسٹرڈ) پاکستان میں ایک غیر منافع بخش، غیر سرکاری سماجی بہبود کی تنظیم ہے، جس کی بنیاد سید عبدالوہاب شاہ نے رکھی تھی، جس کا مقصد مقامی کمیونٹی کو صحت عامہ، تعلیم اور انسانی امداد فراہم کرنا ہے۔

مہربان فاونڈیشن رنگ و نسل قوم و ملت کی تفریق سے بالا تر ہوکر انسانیت کی فلاح، تعمیروترقی کے لیے تعلیمی، تربیتی اور معاشی منصوبوں پر کام کررہی ہے۔

مہربان فاونڈیشن حکومت پاکستان کے ساتھ اسلام آباد میں رجسٹرڈ رفاہی ادارہ ہے۔




اگر آپ مہربان فاونڈیشن اسلام آباد کے ساتھ تعاون کرنا چاہتے ہیں تو فاونڈیشن کے بینک اکاونٹ، یا بذریعہ چیک اپنی زکوۃ عطیات اور ضروریات زندگی وقف کر سکتے ہیں۔

 

Mehrban Foundation Islamabad (Registered)

Mehrban Foundation Islamabad (Registered)

 Mehrban Foundation Islamabad (Registered) is a non-profit, non-governmental social welfare organization in Pakistan, founded by Syed Abdul Wahab Shah, which aims to provide public health, education, and humanitarian support to the local community.

Mehrban Foundation Islamabad (Reg) is working on educational, training, and economic projects for the welfare of humanity, construction, and development, above the distinction of color and race.

Mehrban Foundation is a registered charity with the government of Pakistan.



Mehrban Foundation Islamabad (Registered)

If you would like to donate to Mehrban Foundation Islamabad (Registered), you can do so online at their website or by sending a check or money order to their address. You can also contact the foundation to learn more about their programs and how you can help.

Foundation Website: www.mehrbanfoundation.com

Facebook Page: www.facebook.com/MehrbanFoundationOfficial


Tuesday, September 13, 2022

مہربان فاؤنڈیشن کا ماہانہ اجلاس

 مہربان فاؤنڈیشن کا ماہانہ اجلاس بروز اتوار 3جولائی 2022کو مفتی سید عبید اللہ شاہ صاحب کے گھر منعقد ہوا ۔اجلاس کاافتتاح بندہ ناچیز کی تلاوت سے ہوا/

بعد از تلاوت کے مولانا عبد الوھاب شاہ صاحب نے ایک حدیث سنائی اور اسکا ترجمہ اور تشریح بیان فرمائی
اس اجلاس میں دو ایجنڈوں پر بات کی گی۔
پہلا ایجنڈا یہ تھا کہ جن احباب نے مہربان فاؤنڈیشن کی رکنیت حاصل کی ھے وہ ہر مہینہ مقرر کردہ فنڈ فنانس سیکرٹری مفتی عبیداللہ صاحب کو باقاعدگی سے بھیجا کریں۔تاکہ اس فنڈ سے فاؤنڈیشن کو مزید فعال بنایا جاسکے ۔
دوسر ایجنڈا یہ تھا کہ کچھ عرصہ قبل مولانا عباس شاہ صاحب کا بیٹا فوت ہوا تھا، جس کے دفنانے کے لیے کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑا کوئی بھی اپنی قبرستان میں دفنانے کے لیے جگہ نھیں دے رھا تھا۔
اس مرتبہ اجلاس میں اس بات پر مشاورت ہوئی کہ وادی کونش کے جو لوگ اسلام آباد میں مقیم ہیں، ان میں سے ہر ایک شادی شدہ اگر ایک سال تک ماہانہ پانچ سو روپیہ جمع کرائےتو اس سے ھم اسلام آباد کے گرد و نواح میں کہیں سستی زمین خریدیں اپنی وادی کونش والوں کے لیے وقف کردیں گے اور جو بھی ھماری برادری کا چھوٹا بچہ فوت ہوجاۓ ھم اسکو اسمیں دفن کر سکین کیوں کہ چھوٹے بچوں کو گاؤں لے جانا مشکل ہوتا ھے۔ اور یہاں بھی لوگ اپنی قبرستان میں دفنانے کی اجازت نھیں دیتے اگر ھمارا اپنا خریدا ہوا قبرستان ہوگا تو کل کو ھمیں کسی مشکل اور دشواری کا سامنا نھیں کرنا پڑے گا
سید عطاء اللہ شاہ
سیکریٹری اطلاعات مہربان فاؤنڈیشن اسلام آباد


مہربان فاونڈیشن فلڈ ریلیف کیمپ

 مہربان فاونڈیشن فلڈ ریلیف کیمپ

تعاون کرنے کےلئے وٹس اپ
+923215083475



Monday, December 13, 2021

مہربان فاونڈیشن Mehrban Foundation

 کرو مہربانی تم اھل زمیں پر  

خدا مہربان ہو گا عرش بریں پر

Mehrban Foundation 

مہربان فاونڈیشن رنگ و نسل قوم و ملت کی تفریق سے بالا تر ہوکر انسانیت کی فلاح، تعمیروترقی کے لیے تعلیمی، تربیتی اور معاشی منصوبوں پر کام کررہی ہے۔

1۔اغراض و مقاصد
(الف) مذہبی مقاصد
نظریہ اسلام کو فروغ دینا۔
تبلیغ کے ذریعے انسانوں کو اسلام کی طرف راغب کرنا۔
پرائمری اور سیکنڈری سطح پر سکولوں کا ایک ایسا نیٹ ورک قائم کرنا جو رسمی ، پیشہ ورانہ  اور دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج ہوں۔
نئی مساجد ،دینی مدارس ، اور محلے کی سطح پر مکاتب قرآن کا قیام۔
لوگوں کو قرآن و حدیث اور سنت کی روشنی میں اپنے مذہبی، معاشرتی، معاشی  مسائل حل کرنے کے لیے رہنمائی کرنا۔
اسلامی تعلیمات کے فروغ کے ساتھ ساتھ اسلامی قانون کے نفاذ کے لیے پرامن جدجہد کرنا۔
علاقائی سطح پر بچوں اور بڑوں کے لیے بنیادی قرآنی تعلیمات کی کلاسوں کا اہتمام کرنا۔
ان مقاصد کے فروغ کے لیے میگزین، جرائد اور رسالے وغیرہ شائع کرنا، اور سوشل میڈیا کا بھی بھرپور مثبت استعمال کرنا۔
مہربان فاونڈیشن راولپنڈی، اسلام آبادسمیت خیبر پختون خواہ اور آزاد جموں و کشمیر میں واقع ان اداروں کا انتظام بھی  سنبھالے گی جو اس کے حوالے کیے جائیں گے۔
(ب) میڈیکل/طب و صحت کے مقاصد
ضرورت کے تحت مخصوص مق
امات پر میڈیکل ڈسپنسریز کا قیام۔
مفت میڈیکل کیمپ، اور طب و صحت سے متعلق لوگوں کو آگاہی  وغیرہ کا اہتمام کرنا۔
انسانی فلاح وبہبود کے لیے متعلقہ سہولیات قائم کرنا۔
مریضوں کے لیے ایمبولینس سروس اور تجہیز وتکفین کا بندوبست کرنا۔ 
(ت) سماجی مقاصد
انسانوں کے درمیان محبت کا ایک ایسا رشتہ پیدا کرنا جو رنگ ونسل اور ذات وبرادری کی حدود سے بالاتر ہو۔
بلا تفریق دین و مذہب اور قوم و ملت ساری انسانیت کی خدمت اور انسانی جذبے سے معاونت کرنا۔
معاشرے سے مسلکی اور فروعی اختلافات کی بنیاد پر فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے کوششیں کرنا۔اور مختلف طبقات کے مابین اتحاد و اتفاق کی فضا قائم کرنے کو کوشش کرنا۔
فاونڈیشن کے مقاصد کے حصول کے لیے سکاوٹس/رضاکاروں کی ایک ٹیم تیار کرنا۔
نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لیے کورسز ،تربیت اور ٹریننگ کا اہتمام کرنا۔
بیروزگار افراد کو روزگار پر لگانے کے لیے موٹیویشن،رہنمائی، مشاورت اور مالی مدد فراہم کرنا۔
غریب خاندانوں کے لڑکوں اور لڑکیوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام کرنا۔اور معاشرے میں پھیلی بے بیناد رسومات کی اصلاح کرنا۔
علاقائی سطح پر خواتین کی دینی و عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ انہیں ہنرمند بنانے کے لیے پیشہ وارانہ تربیت اور ٹریننگ کے مراکز قائم کرنا۔
مدارس کے طالبعلموں کے لیے جدید تعلیم/کمپیوٹر کورسزکا بندوبست کرنا۔
دنیا بھر میں سیلاب، زلزلے وبائی امراض اور قدرتی آفات سے متاثرہ لوگوں کی مدد کرنا۔
صدقات، زکوۃ کے ذریعےیتیموں، بیواوں اور عطیات کے ذریعے بنی ہاشم سادات کی مدد کرنا۔
دوسری سوسائیٹیوں، تنظیموں، فاونڈیشنز اور ٹرسٹس وغیرہ کے ساتھ مل جل کر کام کرنا۔
فاونڈیشن ایک فلاحی ادارہ ہے اور اس کا کوئی بھی عہدیدار یا رکن فاونڈیشن کے دفتر کے لیے وقف ہونے کے لیے کسی معاوضے کا دعوی نہیں کرے گا اور فاونڈیشن کی رکنیت اعزازی ہوگی۔ البتہ فاونڈیشن کی ایگزیکٹو کمیٹی بوقت ضرورت ایک حد تک کسی کا معاوضہ مقرر کرسکتی ہے۔



03215083475

 


مہربان فاؤنڈیشن اسلام آباد (رجسٹرڈ)

  ہمارے متعلق مہربان فاؤنڈیشن اسلام آباد (رجسٹرڈ) پاکستان میں ایک غیر منافع بخش، غیر سرکاری سماجی بہبود کی تنظیم ہے، جس کی بنیاد سید عبدالوہ...